اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی حکومت کی درخواست پر 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ رول اوور کر دیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے عملے کے معاہدے اور اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1.9 بلین ڈالر مل چکے ہیں جب کہ اگلے معاشی جائزے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو آخری معاشی جائزے کے بعد مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔ مذاکرات اگلے ماہ ہونے والے ہیں۔
آئندہ عام انتخابات کے باعث مذاکرات کا شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے، پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط اپریل میں ملنی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ پاکستان پہلے ہی 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت 1.2 بلین ڈالر وصول کر چکا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی درخواست پر دو ارب ڈالر کا قرضہ رول کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے قرضے میں جون 2025 تک توسیع کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جو قرضہ رول اوور ہو چکا ہے وہ رواں ماہ میچورٹی پر واپس کیا جانا تھا جسے اب جون 2025 تک موخر کر دیا گیا ہے۔
جمعہ, جنوری 3
تازہ ترین
- سپریم کورٹ: انتخابات دھاندلی اور ملٹری کورٹس کیسز سماعت کیلئے مقرر
- حکومت سے مذاکرات: پی ٹی آئی نے مطالبات پیش کر دیئے، بانی سے ملاقات پر اتفاق
- دھند اور خراب موسم کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار
- ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں: گورنرخیبرپختونخوا
- ہم سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں: عمر ایوب
- توشہ خانہ ٹو کیس: وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا آخری موقع
- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پی ٹی آئی کے دوست کھلے دل سے مذاکرات کریں، مطالبات پر غور کرینگے: احسن اقبال
- 19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا: بیرسٹر گوہر
- پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: اسحاق ڈار
- اقتصادی اعشاریئے واضح کر رہے ہیں 2025ء معاشی ترقی کا سال ہوگا: وزیر اعظم
- سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان