اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی نے دائر کی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی، جج ابوالحسنات، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دے دیا۔
ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 21نومبر 2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ہفتہ, دسمبر 21
تازہ ترین
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
- گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملاقات
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم