لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی، جہلم، مری اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے کے پی آئیز کے مطابق رپورٹس پیش کیں، وزیر اعلیٰ نے چکوال کے ڈویژنل پبلک سکول میں عمدہ لائبریری کے قیام کو سراہا اور چکوال میں جنگ عظیم اول کی تاریخی یادر گار بنانے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز نے مری کے سپیشل ایجوکیشن سکول میں آٹزم کلاس رومز بنانے پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش دی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرز کو سراہا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام بڑے شہروں میں انڈر پاسز کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹس بنانے کا حکم دیا جبکہ لاہور اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پر زبیرا کراسنگ کے ساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی اور مین ہولز پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا حکم دیا، مریم نواز نے صفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی جبکہ تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دیا۔دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے، عوامی امور میں ہر روز بہتری لائی جائے اور شہروں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، بڑے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کی تعداد بڑھائی جائے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ گلی محلوں میں گڑھے نظر نہیں آنے چاہئیں، مری میں ڈرین کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، مری کے داخلی راستوں پر ویلکم ٹو مری کے سائن بورڈز لگائے جائیں، راولپنڈی شہرمیں بیوٹیفکیشن کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
منگل, جنوری 14
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری