غزہ: غزہ میں اسرائیل کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، صہیونی بمباری سے مزید 107 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم کی داستان طویل ہوتی جارہی ہے، النصر اسپتال کے غیر فعال ہونے سے 8 مریض دم توڑ گئے، حملوں میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 69 ہزار زخمی ہیں۔
دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کے حملوں کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، عالمی ادارہ خوراک نے شمالی غزہ میں بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی روک دی ہے۔
علاوہ ازیں امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا، جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے سلامتی کونسل میں امریکی ہٹ دھرمی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر امریکا کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔
ادھر یورپی یونین نے اسرائیل کو رفح میں ممکنہ فوجی کارروائی سے خبردار کر دیا، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رفح میں 15 لاکھ مہاجرین مقیم ہیں، فوجی کارروائی ناقابل تصور تباہی کا باعث بنے گی، غزہ میں خوراک کا شدید بحران پیدا ہو رہاہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا