نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ کے لیے اپ گریڈ شدہ ویمن سیفٹی ایپ لانچ کرنے کی ہدایت بھی کی’ساتھ ہی انہوں نے ویمن سیفٹی ایپ کو 2 ہفتوں میں فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین کمیونیکیشن آفیسرز کے لیے ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا۔
مریم نواز کو دورے کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جرائم کی بروقت روک تھام کے لیے سیف سٹی کرائم سٹاپ ایپ کا ٹرائل رن شروع کر دیا گیا ہے، کیمروں سے ہسپتالوں، بس سٹینڈز، ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشنز، شاپنگ مالز کی نگرانی کی جائے گی۔
انہیں مزید بتایا گیا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور ہتھیاروں کی نمائش کو روکنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر بھی تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیف سٹی اتھارٹی ڈیٹا سینٹر اور ڈیجیٹل وال کا بھی معائنہ کیا، مریم نواز نے لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسر سے ان کی ڈیسک پر جا کر بات چیت کی اور سیف سٹی مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلی نے تونسہ میں فیکٹری میں چوری کی کال پر رسپانس کا بھی جائزہ لیا، مریم نواز نے 15 پر کال کی اور پولیس کا رسپانس ٹائم چیک کیا۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے