کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھا کے بعد محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کی گئی۔
سیاسی کشیدگی برقرار رہنے، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے اعلانات، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 260ملین ڈالر کے قرضوں کی معطلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل سے درآمدی بل بڑھنے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں اتارچڑھا کے بعد ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔
بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا اور سرمایہ کاروں کی معاشی مستقبل سے متعلق اضطراب کے علاوہ مقامی سطح پر ڈالر کے مستقبل کے سودے مہنگے ہونے کے اثرات بھی انٹربینک مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کے اضافے سے 279روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔