اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو صوبائی سرپلس بجٹ پر قائل کرلیا۔آخری روز آئی ایم ایف مشن کے وفاقی وزیر خزانہ، صوبائی حکومتوں، ایف بی آر کیساتھ بات چیت کے سیشن ہوئے پاکستان کو زرعی ٹیکس کے حوالے سے بھی جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی بھی یقین دہانی کروا دی ہے، آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس اہداف کے حصول،زرعی انکم ٹیکس وصولی کے اقدامات پر زور دیا، آئی ایم ایف کا مشن قرض پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے کیلئے وفد فروری مارچ میں پھر پاکستان آئے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج مہمان وفد سے الوداعی ملاقات بھی کی ، پاکستان نے آئی ایم ایف مشن کو قرض پروگرام پرسختی سے کاربند رہنے کی یقین دہانی کروائی ،حکومت نے ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے اقدامات کا عزم بھی دہرایا۔مشن کے ارکان نے صوبائی نمائندوں سے غیر معمولی سوالات کیے ، مختلف شہروں میں پراپرٹی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور فوڈ سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جنوری 2025 سے بی آئی ایس پی مستحقین کے وظیفے میں 3 ہزار روپے اضافے کو سراہا۔آج کے اجلاس میں ٹیکس اہداف کے حصول، قومی مالیاتی معاہدے پر عمل درآمد اورپنجاب کی طرز پر دیگر صوبوں میں زرعی آمدن پر 45 فیصد اور سپر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی تیز کرنے زور دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں زراعت اور لائیو سٹاک سے 2300 ارب روپے ٹیکس آمدن کی صلاحیت موجود ہے لیکن وصولی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہوزارت خزانہ نےصوبائی سرپلس بجٹ سےمتعلق نظرثانی شدہ اعدادوشمارپیش کرکے وفد کو قائل کرلیا ہے اور بتایا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف معاہدے کے تحت مقررہ ہدف 342 ارب تھا اور صوبائی سرپلس 360 ارب روپے رہا، پنجاب حکومت کا 160 ارب روپے بجٹ خسارہ نظر ثانی کے بعد 40 ارب کے سرپلس میں تبدیل ہوگیا۔قبل ازیں چیئرمین ایف بی آر اور ممبران کی بھی آئی ایم ایف مشن سے ملاقات ہوئی، 12 ہزار 970 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے اور معیشت دستاویزی بنانے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تمام فیکٹریوں اور کارخانوں میں پیداوار کی نگرانی "ڈیجیٹل آئی” نام کے سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی۔خیال رہے آئی ایم ایف مشن کا 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے پہلے اقتصادی جائزے کیلئے فروری مارچ میں پاکستان آنے کی امکان ہے۔
بدھ, اپریل 9
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔