پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں عقیل حسین نے بڑے ہدف کی جانب گامزن پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے کی جانب گامزن بابر اعظم کو 53 رنز پر چلتا کرنے کے بعد اپنے اگلے اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
ویسٹ انڈیز سے آئے عقیل حسین نے اننگز کے 16ویں اوور میں عامر جمال کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد اگلی ہی گیند پر مہران ممتاز کو بولڈ کردیا۔اگلی گیند پر عقیل نے سلپ میں کھڑے کپتان رائلی روسو کی مدد سے لیوک وڈ کو پویلین لوٹا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
یہ اس سیزن میں کسی بھی بالر کی جانب سے کی گئی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔
منگل, اپریل 22
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔