کراچی: پی ایس ایل 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ فخر زمان 54 اور عبداللہ شفیق 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین آفریدی 1 رن بناسکے، ڈیوڈ وائس 24، سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
کراچی کنگز کی طرف سے زاہد محمود نے 2، بلیسنگ مزاربانی اور انوار علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس نے کیا۔ 59 کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس 42 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود 24 رنز بناکر آوٹ ہوئے جس کے بعد کیرون پولارڈ بھی محض 3 رنز بناکر چلتے بنے۔
ٹم سیفرٹ 36 رنز، عرفان خان 35، انور علی 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک 27 رنز اور حسن علی 3 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے طیب عباس نے 2، سکندر رضا، زمان خان اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی