لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اچانک پونچھ ہاؤس میں واقع ماڈل رمضان بازار کے کنٹرول روم پہنچ گئیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ماڈل مارکیٹ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا۔
مریم نواز نے پرائس ایپ کے ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا اور ڈیش بورڈ پر پیش کیے گئے ڈیٹا کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، رکاوٹ یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، لوگوں کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونے دیں گے، رمضان پیکج اور دیگر مسائل کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈ بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم کر دیے جائیں گے۔
مریم نواز نے ڈیش بورڈ میں ہوم ڈیلیوری کی معلومات بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 رمضان تک رمضان کیئر پیکج تمام ضرورت مندوں تک پہنچ جائے گا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی موجود تھے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔