کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے گوگل پلے اسٹور پر بیک وقت دو ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد طاقتور پروسیسرکی حامل ڈیوائسز اور اچھے بینڈوتھ کا انٹرنیٹ رکھنے والے صارفین بہتر طریقے سے ڈاؤن لوڈنگ کر سکیں گے۔
2019 میں گوگل نے اس فیچر کا تجربہ کیا تھا لیکن اس کو بڑے پیمانے پر نافذ العمل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن اب ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر عالمی سطح پر صارفین کے لیے متعارف کرایا جانے والا ہے جو گوگل پلے اسٹور کے استعمال میں واضح بہتری لے کر آ سکے گا۔
اس سے قبل گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز ایک ساتھ ڈان لوڈ ہونے کے بجائے ایک کے بعد ایک ڈاؤن لوڈ ہوتی تھیں۔ لیکن نئے فیچر کے بعد صارفین ایک ساتھ دو ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈنگ پر لگا سکیں گے جو فون کی بہتر پروسیسنگ پاور انٹرنیٹ اسپیڈ کو استعمال کرتے ہوئے اس کو ممکن بنائے گا۔گوگل کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی