کینساس: امریکا میں 1923 میں بنائی گئی ایک خاموش فلم کی طویل عرصے سے گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت ہوگئی۔ فلم عوامی نمائش کے لیے جلد پیش کی جائے گی۔امریکی شہر کینساس سٹی سے تعلق رکھنے والے گیری ہگنز کے مطابق وہ گزشتہ برس نایاب فلموں کی تلاش میں ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں ہونے والی نیلامی میں گئے۔
گیری ہگنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوماہا میں ایک ڈسٹریبیوٹر موجود تھا جس کی کچھ فلمیں اس نیلام گھر میں موجود تھیں، لہذا وہ وہاں صرف یہ دیکھنے گئے کہ وہاں کیا کیا ہے۔انہوں نے 20 ڈالر کے عوض فلم ریلز کا گٹھا خریدا جس میں ایک ریل پرانے کارٹون کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ 20 ڈالر اب تک کی سب بہترین خرچ کی گئی رقم تھی۔انہوں نے اپنے پروجیکٹر پر ان ریلوں کو چلایا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے اس میں خاموش فلموں کے دور کے بڑے ستاروں میں سے ایک کلیرا با موجود تھیں۔ہالی ووڈ تاریخ دان اور کلیرا با کی سوانح حیات کے آفیشل مصنف ڈیوڈ اسٹین کا کہنا تھا کہ گیری نے جو ریل خریدی وہ ایک کامیڈی شارٹ دی پِل پانڈر کی تھی اور اس کے متعلق خیال تھا کہ یہ عرصے سے گمشدہ ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم