کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 3روزہ مسلسل مندی کے بعد تیزی آگئی۔ایس آئی ایف سی اجلاس سے وابستہ مثبت توقعات، آئی ایم ایف ٹیم کی آمد کے ساتھ جائزہ لیے جانے کے بعد قرض کی آخری قسط کے ممکنہ اجرا، نئے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے حصول کی حکمت عملی پر عمل درآمد اور نگراں حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل برقرار رکھنے کی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو 3روزہ مسلسل مندی کے بعد تیزی رہی، جس سے انڈیکس کی 65000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوگئی۔
تیزی کے سبب 74فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 39ارب 36کروڑ 38لاکھ 62ہزار 173روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تمام دورانیے میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1157پوائنٹس کی بھی تیزی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1015.82پوائنٹس کے اضافے سے 65064.27پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 248.29پوائنٹس کے اضافے سے 21712.26پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 2373.04پوائنٹس کے اضافے سے 110496.47پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 652.50پوائنٹس کے اضافے سے 31259.61پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم