اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی، آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی، خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائیں گے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 23مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور ہم ایک بار پھر بتا دیں گے کہ اس جیت کو نہیں مانتے جو فارم 47 کی بنیاد پر دی گئی اور حکومت بنائی گئی۔
جمعہ, اپریل 25
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔