اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن شور مچاتی رہ گئی، حکومت نے 7 آرڈی ننسز میں 120 دن کی توسیع کروالی، وزیر قانون نے قومی اسمبلی میں آرڈیننس توسیع کے لئے قرار داد پیش کی تو اپوزیشن نے شور شرابہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ ایوان نے غزہ میں اسرائیلی ظلم کے خلاف قرارداد بھی منظور کرلی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس توسیع کے لیے پیش کیے جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاجا آرڈیننس کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔اپوزیشن شور کرتی رہی اور اسپیکر نے گنتی شروع کروا دی جس کے نتیجے میں قرارداد کی حمایت میں 130ووٹ اور مخالفت میں 63ووٹ آئے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پرانے آرڈیننس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی، اپوزیشن لیڈر سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن سے متعلق آرڈیننس پیش کیا گیا، ن لیگ والوں کو خود بھی نہیں پتا یہ کیا کررہے ہیں، ملکی اداروں کو بیچنے کی باتیں ہورہی ہیں۔
فلسطینیوں پر صیہونی ظلم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تو ایوان متحد نظر آیا اور اسرائیلی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اس دوران کچھ اراکین نے غلطی سے اس قرارداد کی مخالفت میں آواز اٹھائی لیکن اسپیکر کی جانب سے درستی کروانے پر ان ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم