گوگل نے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کیلئے نیا پاسورڈ سیکیورٹی الرٹ متعارف کرادیا
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کو سائبر حملہ آوروں سے محفوظ کرنے کے لیے نیا پاسورڈ سیکیورٹی الرٹ متعارف کرادیا۔
پاسورڈ بوسٹ فارم جو کہ گوگل کے وسیع سیکیورٹی اپ گریڈ کا ایک حصہ ہے سب سے پہلے آئی فون اور کمپیوٹر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس ماہ کے آخر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اس سے قبل گوگل اپنے صارفین کو کسی ڈیٹا خلاف ورزی میں ان کا پاسورڈ لیک ہونے کے متعلق آگاہ کیا کرتا تھا۔ لیکن اب صارفین کو ایسے پاسورڈ کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو نہ صرف غیر محفوظ ہوں گے بلکہ ان پاسورڈز کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو کمزور ہوں گے اور جن کو دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہوگا۔ڈیٹا خلاف ورزیوں میں پاسورڈز کا لیک ہوجانا ایک معمول کی بات ہے اور اس طرح کے واقعات ایک وقت میں ہزاروں افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔
چند روز قبل سائبر حملوں میں 15 ہزار سے زائد صارفین کے اکانٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا۔بلپنگ کمپیوٹر کے مطابق ہیک کیے گئے ہر روکو اکانٹ کو ڈارک ویب پر 50 سینٹ میں فروخت کیا گیا تھا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں