وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں، ہمارے دشمن بھارت نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوال اٹھائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شوگرایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں، اسحاق ڈار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہونے سے متعلق خبر درست نہیں۔عطا تارڑکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی اور قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، اس معاملے پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔