سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہدا کے خلاف سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، گزشتہ روز وزیرستان میں ہمارے جوان شہید ہوئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، جو شہدا کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کا دہشت گردوں سے ضرور کوئی رابطہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پر شہدا کے خلاف مہم چلائی اور ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، الیکشن میں اختلافات پر شہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ زیادہ تر دہشت گردی افغان سرزمین سے ہو رہی ہے، جو شہدا کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کا دہشت گردوں سے ضرور کوئی رابطہ ہے، جو دہشت گرد اففانستان سے پاکستان آرہے ہیں یہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے شہدا کا مذاق اڑایا اور انہیں ریٹرننگ افسروں سے تشبیہ دی، یہ پارٹی شناخت کھوچکی ہے، یہ سنی اتحاد کونسل ہے یا پی ٹی آئی کچھ پتا نہیں، آج یہ بے نام پارٹی ہے، ناجانے کون اس پارٹی کو چلا رہا ہے،کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے۔
جمعرات, دسمبر 12
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری