8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ہیڈ کوارٹر کے باہر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے ایک روز بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ مبینہ طور پر چرانے والے حکام کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔
القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج کی حمایت کی لیکن مظاہرین کی جانب سے لگائے گئے فوج مخالف نعروں سے اظہارِ لاتعلقی کیا۔عمران خان نے دعوی کیا کہ ان کی جماعت نے انتخابات میں 3 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ باقی 17 سیاسی جماعتیں مشترکہ طور پر اتنے ووٹ حاصل کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں بیضابطگیوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا ہے، کئی غیرسرکاری تنظیموں نے بھی انتخابی عمل میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی کو ایک سازش کے تحت بلے کے انتخابی نشان سے محروم کیا گیا اور پھر پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں، مینڈیٹ کی چوری غداری کے مترادف ہے، جس پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے فیصلیکو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو الاٹ نہیں کر سکتا۔
بانی پی ٹی آئی نے آئندہ چند روز میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کو فکسڈ میچ قرار دیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانا بطور نگران وزیراعلی پنجاب پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا صلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن ایک فکسڈ میچ تھا جس میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ساتھ ملے ہوئے تھے۔
عمران خان کے مطابق الیکشن کمیشن، چند سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ لانے کے منصوبے کو سبوتاژ کیا۔حکومت کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مفاہمت کا انحصار انتخابی نتائج کے منصفانہ آڈٹ پر ہے۔
تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں سائفر کیس اور توشہ خانہ کیسز میں ضمانت دے بھی دی تو القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں سزا دی جاسکتی ہے۔معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کمزور معیشت کی وجہ سے موجودہ حکومت پائیدار نہیں رہے گی، انہوں نے اس الزام کو مسترد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم