پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عائد پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی نالائقی اور عمران خان کی خوف کیوجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا نہ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کی بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جبکہ خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں، پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔