پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے لیے حتمی فہرست جاری کردی، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور محمود خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا سے 42 میں سے 30 امیدواروں کے کاغذات درست قرار جبکہ 12 کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کے لیے اعظم سواتی اور ڈاکٹر حماد محمود چیمہ کے کاغذات مسترد ہوئے ، جنرل نشست پر آصف اقبال،اعظم سواتی،مراد سعید،خرم ذیشان، مسعود الرحمان ،محمد نسیم ،سابق وزیراعلی محمود خان، سجاد حسین ، احمد مصطفی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ۔
خواتین کی نشستوں کیلئے حامدہ شاہد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔الیکشن کمیشن نے صوبے میں جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنو کریٹ نشستوں کے لیے 8 اور خواتین نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ 21 مارچ تک الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم