ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ نے قرآن پاک کو آئینے کی طرح شفاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے گہرائی سے پڑھنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔
حال ہی میں بگ ٹائم پوڈ کاسٹ پروگرام میں انٹرویو کے دوران ول اسمتھ نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے گزشتہ دو سال ایک مشکل وقت تھا جس دوران میری توجہ روحانیت کی تلاش میں گزری اور میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھ لیں، یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا۔ول اسمتھ نے بتایا کہ مجھے سادگی پسند ہے، گزشتہ برس میں نے قرآن پاک کو حرف بہ حرف پڑھا ، قرآن بہت واضح اور آئینے کی طرح شفاف ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے قرآن پاک کو پڑھنے کے بعد کیا دریافت کیا؟ اس پر ول اسمتھ نے کہا کہ کاش میں بتاسکتا کہ مقدس کتاب میں موسی کا کتنا ذکر ہے، میں نے قرآن میں موسی اور ان کے تجربات کو پڑھا۔ ہالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ قرآن میں حضرت موسی علیہ السلام کا جتنی بار ذکر ہوا ہے میں حیران رہ گیا، مجھے حضرت موسی کی کہانی اور ان کے تجربے نے بہت متاثر کیا۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار