اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کور کمیٹی نے سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوئی۔ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں سب سے پہلے ڈونلڈ لو کے بیان پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے اسد مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ممبران نے مطالبہ کیا کہ اب اسد مجید کو بھی اب کھل کر بیان دینا چاہئے۔
کور کمیٹی نے طے کیا کہ اسد مجید کو بیان دینے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ اس کے علاوہ ممبران نے حماد اظہر کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر حماد اظہر کو اپنا استعفی واپس لے کر دوبارہ عہدہ سنبھال کر متحرک ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے بلے کا نشان ابھی تک بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے ممبران کو آگاہ کیا کہ اس وقت چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس کی 9 مئی کے بعد سے بندش کے خلاف بھی تشویش کا اظہار کیا، ممبران کی جانب سے لاہور آفس کو کھلوانے کے لئے قانونی راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلسے اور جلوس کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔