وزیراعلی پنجاب مریم نواز اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان کے گھر پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے مرحوم آصف کی والدہ کو گلے لگاکر تسلی دی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وہ خود بھی ایک ماں ہیں اور ماں کا دکھ سمجھتی ہیں۔ آصف اشفاق کی موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے، والدین سماجی ذمہ داری پوری کریں۔نواز شریف نے کہا کہ واقعے کی خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی، سب مل کر اس جرم کو روکیں۔
مریم نواز نے کہا کہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مریم نواز اور نواز شریف نے سیوریج صفائی کے دوران جان سے ہاتھ دھونے والے واسا ورکرز کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ مریم نوازنے ورثاکو 5،5 لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیئے۔
جمعرات, اپریل 17
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔