اگر آپ سے کبھی پوچھا جائے کہ دنیا کی طویل ترین سڑک کونسی ہے تو آپ بلاجھجک کہہ سکتے ہیں کہ پین امریکن ہائی وے۔
پین امریکن ہائی وے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی طویل ترین سڑک کا اعزاز رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی 30,000 کلومیٹر (19,000 میل) ہے۔
یہ سڑک امریکی ریاست الاسکا سے ارجنٹینا کے جنوبی سرے تک پھیلی ہوئی ہے۔ پین امریکن ہائی وے کا منصوبہ پہلی بار 1923 میں امریکہ نے تجویز کیا تھا۔
1924 میں امریکی حکام نے لاطینی امریکہ کے 37 مندوبین کو دارالحکومت واشنگٹن میں طلب کیا جہاں اس حوالے سے ان کی رائے مانگی گئی تھی اور کچھ سالوں کے بعد ایک معاہدہ طے پایا جسے دی کنوینشن آن پین امریکن ہائی وے کا نام دیا گیا۔اس معاہدے پر 1937 میں ارجنٹینا، بولیویا، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، میکسیکو، نکاراگوا، پاناما، پیرو اور امریکا نے دستخط کیے تھے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی