کوانگ نین: ویتنام میں ڈاکٹرز نے حال ہی میں ایک نوجوان کی اس وقت جان بچالی جب اس کے پیٹ سے 30 سینٹی میٹر لمبی بام مچھلی برآمد ہوئی جو کہ آنتوں کو شدید نقصان پہنچا چکی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 34 سالہ ویتنامی شہری کو صوبے کوانگ نین کے ہائی ہا ڈسٹرکٹ میڈیکل سینٹر میں پیٹ کے شدید درد کی حالت میں داخل کرایا گیا تھا۔
چونکہ مریض زیادہ تکلیف کی وجہ سے علامات کی تفصیل بتانے سے قاصر تھا، اس لیے ڈاکٹرز نے ایک ایکسرے اور الٹراسانڈ کیا جس سے اس کے پیٹ میں ایک حرکت کرتی ہوئی چیز کی نشاندہی ہوئی۔
ایکسرے نے آنتوں میں سوراخ اور پیٹ کی سوزش کا بھی انکشاف کیا۔ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بہترین طریقہِ علاج سرجری ہے جس میں نامعلوم مخلوق کو نکالنا اور آنتوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا مقصد ہوگا۔مریض کے پیٹ کی جب سرجری کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نامعلوم چیز دراصل 30 سینٹی میٹر بام مچھلی تھی۔
جب مریض سے پوچھا گیا کہ یہ اس کے پیٹ میں کیسیداخل ہوئی تو 34 سالہ شخص نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بام مچھلی غالبا مقعد سے آنت تک داخل ہوئی ہوگی اور پھر وہاں سے پیٹ میں منتقل ہوئی ہوگی۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی