رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی، جب پی ٹی آئی کے رہنما گوہر خان، عامر ڈوگر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔بیان میں بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کا معاملہ زیر بحث آیا، اور عمر ایوب کا نام پیش کیا گیا۔
بعدازاں، ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے رول 39 کے تحت جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوب کو قائد حزب اختلاف قرار دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قائد حزب اختلاف کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پیر کی شام 6 بجے تک تھی، مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات نامزدگی موصول نہیں ہوئے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ عمر ایوب کو 2 اپریل (آج) سے اپوزیشن لیڈر قرار دے دیا گیا ہے۔
عمر ایوب خان کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔واضح رہے کہ 9 مارچ کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں عمر ایوب کا نام بطور اپوزیشن لیڈر جمع کرایا تھا۔
عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی ملک عامر ڈوگر نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور دیگر کی موجودگی میں جمع کرائے تھے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں