اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ کردیا، عید کے بعد تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایوب، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی، بہت کم وقت کے لیے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کو جس طرح دھماکایا گیا ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 8 فروری کو چوری ہونے والے مینڈیٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کے معاملے پر فل کورٹ بنائے، بانی پی ٹی آئی نے فوکل پرسنز عمر ایوب، شبلی فراز، نعیم پنجوتھہ سمیت دیگر کی نئی کمیٹی بنائی ہے۔
اس موقع پر سابق اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہیں کمزوری نہیں، بشری بی بی کے کھانے میں زیر دیا گیا، اب ان کا میڈیکل کرایا جائے گا، عید کے بعد گرینڈ الائنس کا جلسہ ہوگا ہمارا ایجنڈا ہے پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہے، عید کے بعد بھرپور تحریک لانچ کریں گے، جماعت اسلامی، سنی تحریک سمیت تمام جماعتیں ہمارے ساتھ ہوں گی، کوئٹہ میں 12 تاریخ کو ملاقات ہوگی، پہلا جلسہ پشین میں ہوگا اور پورے ملک میں جلسوں کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ججز پر دبا ڈالا گیا اسے بنانا ریپبلک بنادیا گیا، سپریم کورٹ میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے اس معاملے کو دیکھے، کے پی حکومت کو من پسند افسران نہیں دے رہے، فنڈز نہیں سے رہے، آپ خیبر پختونخوا کو سزا دینے جارہے ہیں جو ہمارا نظریہ ہے ہم اس پر قائم رہیں گے۔
اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پورے پاکستان میں بھرپور انداز میں جیتی، ہمارا مینڈیٹ چرالیا گیا، مینڈیٹ کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرنی ہے، ہمیں فارم 45 اور فارم 47 والے لوگوں میں فرق کرنا ہوگا، جن لوگوں کو عوام نے مسترد کیا ان کو ملک پر مسلط کردیا گیا، ہم اس معاملے کو ملک کے تناظر میں دیکھیں گے۔
سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے سے ریاست کو نقصان ہوا، عوام کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
عمر ایوب نے بتایا کہ سیف اللہ خان نیازی نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے لیکن اس کے علاوہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کے خلاف کوئی اعلان نہیں کیا۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری