اسلام آباد: وزیراعظم سے فلسطینی سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فلسطین کی آزادی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کی جانب سے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا برادر ریاست فلسطین کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے۔
شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے خلاف شروع کی جانے والی نسل کشی کی جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے جنوبی افریقا کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بھی بات کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی گئی تھی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی 7 اقساط بھیج چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امداد کی ایک قسط عید کے فورا بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے۔فلسطینی سفیر نے بھرپور حمایت کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار