لاہور:اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چینی باشندوں کے مکمل تحفظ کیلئے وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے سکیورٹی سخت رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب اپیکس کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ٹیم کی طرح کام کرنا ہے ،دہشتگردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، کہ پرامن پاکستان کے پیچھے شہداکی قربانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا ،میں انہیں بھی سراہتی ہوں، چکوال میں شہید کیپٹن کے گھر گئی تو اہل خانہ کے آنسو نہیں دیکھے جارہے تھے، اے پی ایس کے بعد بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو سراہا گیا، ہم نے نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی معترف ہوں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے۔
مریم نواز نے کہا ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی کو سیاسی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کی جانب سے ملٹری تنصیبات پر حملے کئے گئے ، میں اس جماعت کا نام نہیں لینا چاہتی، سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے، اسی وجہ سے اس منصوبے کو نشانہ بنایا گیا، جب پاکستان کی بات ہوتی ہے تو ہمارے نظریات پیچھے چلے جاتے ہیں ۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ امن وامان ہے، صوبے کے سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔