ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیا بیطس کی دوا رعشے کا مرض بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتی ہے۔ یہ پیش رفت مستقبل میں بیماری سے نمٹنے کے لیے بطور ایک اہم قدم شمار کی جا رہی ہے۔
تحقیق کے مطابق وہ مریض جنہوں نے لِکسیسینیٹائڈ کا استعمال کیا تھا ان میں (تھرتھراہٹ اور حرکات میں سستی جیسی) موٹر علامات کی ارتقا میں کمی واقع ہوئی تھی۔
تاہم، تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ لِکسیسینیٹائڈ کا استعمال کرنے والے 46 فی صد افراد کو متلی جبکہ 13 فی صد کو قے کی کیفیت میں مبتلا دیکھا گیا۔تحقیق کے پرنسپل محققین پروفیسر ویسیلیوس میئسنر اور اولیور ریسکول کا ایک مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں سے دونوں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وقت کے ساتھ پارکنسنز بیماری سے متعلقہ علامات کی رفتار کو سست کیسے کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اعتبار سے لِکسی پارک کی دوسرے مرحلے کی آزمائش کے مثبت نتائج میں پارکنسنز بیماری کی موٹر علامات میں اضافے کی رفتار میں ایک برس کے دوران کمی کا واقع ہونا ایک اہم پیش رفت ہے۔محققین کے مطابق حاصل ہونے والے حوصلہ افزاں نتائج کی مستقبل میں تصدیق کے لیے کوشش کی جائے گی تاکہ ان نتاج کو مطبی پریکٹس میں ڈھالا جا سکے۔محققین نے یہ مطالعہ 156 افراد پر کیا جن میں حال ہی میں پارکنسنز کی تشخیص ہوئی تھی۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی