ورجینیا: لاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے سے امریکی شہری خاتون نے 10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساتھ مین اسٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا دورہ کیا جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔میریم نے کہا کہ ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔ وہ اس کے پاس گئیں اور جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ دوسرے بٹن پر پڑگیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔
انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے پانچ نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ یہ میری زندگی کی بہترین غلطی تھی۔ مجھے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے 10 لاکھ جیت لیے ہیں۔ میرا دل تیز دھڑک رہا تھا۔ اور یہپ واقعی زندگی کا سب سے خوشگوار حادثہ تھا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا