لاہور: چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر عید کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔ چوہدری خالد حسین باٹھ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی جو کہ بہت کم ہے، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، اب تو پیداواری لاگت بھی بڑھ چکی ہیں۔
چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کھا دیں، یوریا، ڈی اے پی، بجلی اور ڈیزل سمیت تمام چیزوں کو کسان کو بلیک میں دگنی قیمتیں وصول کی گئی ہیں، زرعی مداخل دگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کے تناسب سے ریٹ مقرر کرنے کی بجائے حکومت نے گزشتہ سال کا ریٹ ہی اس سال بھی لگا دیا، چیئرمین کسان اتحاد
خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دعوے کئے تھے میں خدمت کرونگی، لیکن افسوس وہ اپنے پہلے ہی دعوے میں ناکام ہو چکی ہیں، کسان دشمن اور ظالمانہ پالیسی بنائی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم 5000 روپے فی من گندم سپورٹ پرائس کا اعلان کرے، خالد حسین باٹھ
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 4600 روپے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی ہے، لیکن پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے، عید الفطر کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم