اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی، ورلڈ بینک نے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کو پاکستان میں مہنگائی کی بنیادی وجہ قرا دے دیا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974 کے بعد سب سے زیادہ رہی، عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پیداواری لاگت میں اضافہ کردیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی اور توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 40.6 فیصد تھی۔
رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی جوگذشتہ سال اسی عرصے میں 25 فیصد تھی، روپے کی قدر میں استحکام، مقامی سطح پر فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردبا میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال2023-24کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گذشتہ مالی سال 29.2 فیصد تھی تاہم آئندہ مالی سال 2024-25میں اوسط مہنگائی 15 فیصد اور مالی سال 2025-26میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار