لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔ سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔پاکستانی ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف میں وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)م اظہر محمود (ہیڈ کوچ) محمد یوسف (بیٹنگ کوچ) سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سیئمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ ( انالسٹ )، ارتضی کمیل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)،زین مقصود (وڈیو گرافر) ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر) اور محمد عمران (میسیور ) شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں دوپہر بارہ بج کر پنتالیس منٹ پر کیا جائے گا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں