عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے۔ اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے اور پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔ دوسری جناب ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ ایشین ڈیولپمنٹ آٹ لک رپورٹ 2024میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی، برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا اندازہ ہے جب کہ خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آئیگی۔
رپورٹ کے مطابق چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جب کہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی ہے، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائیگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 1.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور سیاسی عدم استحکام کو معاشی بحالی اور اصلاحات کے لیے اہم چیلنج قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑیگا اور پاکستان کو خواتین کی مالیاتی شمولیت کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
پیر, اپریل 7
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔