پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئی اور اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25افراد جان سے گئے۔شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے جنوبی پنجاب میں 16 اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 9اموات ہوئی ہیں۔رحیم یار خان میں 7 جب کہ بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں آسمانی بجلی سے تین، تین ہلاکتیں ہوئیں۔
ریسکیو کے مطابق رحیم یارخان کے گردو نواح کے علاقوں میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں اور میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ میاں بیوی گندم کی کٹائی کر رہے تھے اور بچے کھیل رہے تھے کہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔
ادھربہاولپور میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔لودھراں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی موٹرسائیکل سوار خاندان پر گری۔ جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں، ماں بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چمن اور سوراب میں آسمانی بجلی سے دو ، دو ہلاکتیں ہوئیں جب کہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، پشین اور ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی سے ایک ایک ہلاکت ہوئی۔
صوبے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹوبہ اچکزئی میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی پہاڑی ریلوں میں بہہ گئی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
چمن میں آج تیسرے روز بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے، اولے پڑنے سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ادھر ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلی نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے لییکارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار