ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین رانڈز فائرنگ کیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور دیوار پر موجود گولی کے نشان کا بھی جائزہ لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس حکام اس وقت علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کررہے ہیں جن کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ حملے کے مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
فائرنگ کے وقت اداکار اور ان کے والدین گھر میں موجود تھے یا نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم