پرتھ: سائنس دانوں نے آسٹریلیا میں ایک پراسرار قسم کی چیونٹی دریافت کر لی۔
شمال مشرقی آسٹریلیا کے پِلبارا خطے میں محققین نے مدھم پیلے رنگ کی پتلی اور لمبی ٹانگوں والی چیونٹی دریافت کی ہے جو تیز دھار جبڑے رکھتی ہے۔ جبکہ زیر زمین ماحول اس کا مسکن ہے۔ماہرین نے چیونٹی کی اس قسم کا نام ہیری پورٹر سیریز کے کردار لارڈ وولڈمورٹ پر لیپٹینیلا وولڈمورٹ رکھا ہے۔
یورنیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ڈاکٹر مارک وونگ اور بینیلونگیا انوائرنمنٹل کنسلٹنٹ کی جین مک رائی نے اس نئی قسم کے متعلق تفصیلات جرنل زو کیز میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کیں۔
محققین کو اس قسم کی دریافت آسٹریلیا کے خشک پِلبارا خطے میں زیر زمین جانوروں پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ہوئی۔ محققین نے موقع پر اس قسم کی صرف دو چیونٹیوں کا مشاہدہ کیا۔
ایل وولڈمورٹ اپنے انتہائی پتلے جسم اور لمبی اور باریک ٹنگوں اور اینٹینا کی وجہ سے چیونٹیوں کی دیگر اقسام سے بالکل مختلف ہے۔
سائنس دانوں کو اس چیونٹی کی دریافت زمین سے 25 میٹر کی گہرائی میں ہوئی۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی