کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے چار برس بعد قومی ٹیم کی گرین جرسی پہن لی۔فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کی جرسی پہن کر تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریبا 4 سال بعد۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا مگر وہ لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرتے رہے تھے۔محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔
بعدازاں 4 سال بعد 24 مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔محمد عامر نے ستمبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی تھی اور پاکستان آرمی کے کاکول فٹنس کیمپ میں بھی شمولیت اختیار کی۔
محمد عامر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔