ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کے ٹیسٹ سے کم سے کم 12 سال قبل ہی ڈیمینشیا کی بیماری کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر ماہرین اور تحقیقات کے مطابق ڈیمینشیا اور الزائمر کے مرض کے آغاز کے 15 یا 12 سال بعد اس کی علامات شدید ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر شروع میں ہی ڈیمینشیا اور الزائمر کی علامات کا پتا لگا کر علاج کروایا جائے تو اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔
اب یورپی ماہرین نے ایک طویل تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ آنکھوں کے سادہ اور عام ٹیسٹ سے ڈیمینشیا کی بیماری کا 12 سال قبل ہی پتا لگایا جا سکتا ہے۔طبی جریدے کے مطابق نظر یا بینائی کی کمزوری اور خصوصی طور پر لکھنے، پڑھنے، کسی کو پہچاننے یا فاصلے کا تعین کرنے میں مشکلات ڈیمینشیا کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے تحقیق کے لیے 8 ہزار سے زائد رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، تمام افراد کی عمریں 48 سے 92 سال تک تھیں اور پھر ماہرین نے مختلف مراحل میں ان کے آنکھوں کے ٹیسٹس کرنے سمیت ان کی یادداشت کو بھی چیک کیا۔ماہرین نے 2011 کے بعد آخری بار 2019 میں رضاکاروں کے ٹیسٹس کیے اور تحقیق کا آغاز 2004 میں کیا تھا۔
نتائج پر معلوم ہوا کہ 8 ہزار میں سے 600 کے قریب رضاکاروں میں تحقیق کے اختتام پر ڈیمینشیا کی واضح اور بڑی علامات سامنے آ چکی تھیں۔
نتائج کے مطابق جن رضاکاروں میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی، ان میں تحقیق کے آغاز میں ہی بینائی یا نظر کمزوری کو نوٹ کیا گیا تھا، انہیں پڑھنے، لکھنے، لوگوں کو پہچاننے اور فاصلے کا تعین کرنے میں مشکلات درپیش تھیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ بینائی یا نظر کی کمزوری ڈیمینشیا کی چند ابتدائی علامات میں سے ایک ہے اور اگر نظر کی کمزوری کا علاج کروایا جائے تو مستقبل میں ڈیمینشیا سے بچا جا سکتا ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی