مشی گن: 61سالہ امریکی شہری نے بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38سال کرنے کا دعوی کردیا۔امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 61سالہ ڈیو پاسکو حال ہی میں صحت اور لمبی عمر کے لیے اپنے منفرد طرز زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔خود کو بائیو ہیکر سمجھنے والے پاسکو کا دعوی ہے کہ وہ خوراک، ورزش اور سپلیمنٹس پر مشتمل سخت طرز عمل کے ذریعے اپنی حیاتیاتی عمر کو 38 سال کی عمر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
پاسکو طلوع آفتاب سے پہلے قدرتی طور پر جاگتا ہے، باہر کافی وقت گزارتا اور سخت ورزش کرتا ہے، وہ ایک مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل کرتا ہے اور ہر روز 158 سپلیمنٹس لیتا ہے۔پاسکو کی کہانی نے بائیو ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان میں دلچسپی کو جنم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بائیو ہیکنگ ایک اصطلاح ہے جس میں انسان اپنی جسمانی صلاحیت کو بڑھانے اور لمبی عمر پانے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل کرتا ہے جس میں خوراک، سپلیمنٹس اور ورزش وغیرہ شامل ہیں۔دی نیویارک پوسٹ سے بات چیت میں پاسکو نے کہا میرا وقت میرے لیے بہت اہم ہے جسے میں اچھی طرح شیڈول کرتا ہوں۔
پاسکو کا کہنا ہے کہ وہ شاذ و نادر ہی دوپہر کا کھانا کھاتا ہے اور اس کے بجائے شام میں 3 سے 5 بجے تک رات کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔پاسکو نے کہا کہ اس کے کھانے میں عام طور پر مختلف قسم کی تازہ سبزیاں، گائے کا گوشت، چکن یا مچھلی شامل ہوتی ہے، وہ اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے لہسن بھی شامل کرتا ہے۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا