واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ(ایس بی اے)کے تحت دوسرا جائزہ کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر 1.1 ارب ڈالر پاکستان کو جاری کرنے کی منظوری دی۔
آئی ایم ایف نے اعلامیے میں کہا کہ اس منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت تین ارب ڈالر کی مجموعی ادائیگی مکمل ہو جائے گی۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوگیا ہے، جس کے تحت دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل پاکستانی حکام کی مضبوط پالیسی کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جس نے معیشت کے استحکام اور معمولی ترقی کی واپسی میں مدد کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو استحکام سے مضبوط اور پائیدار بحالی کی طرف لے جانے کے لیے حکام کو اپنی پالیسی اور اصلاحات کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کو کمزور اور پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اسکے ساتھ ساتھ بیرونی جھٹکوں کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ سے طے شدہ شرح مبادلہ اور مضبوط اور زیادہ جامع ترقی کی حمایت کے لیے سخت اصلاحات کو وسعت دینا ہوگی۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق