اتوار, دسمبر 15

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا، فاسٹ بولر حارث رف کے ساتھ ساتھ آل رانڈر حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18 رکنی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ کیویز کیخلاف حالیہ ہوم سیریز کے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں سے جو 2 کھلاڑی اس 18 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے ان میں اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان شامل ہیں۔حارث رف اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں حصہ نہیں لے پائے تھے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نگل کی وجہ سے لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی20 میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔
ان چاروں کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ منگل کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا جس میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔ اسی پیش رفت سے پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ اعتماد اور حوصلہ ملا کہ ان کرکٹرز کو سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے۔
سلمان علی آغا نے خود کو ایک ورسٹائل کرکٹر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ وہ جارحانہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ میں ماہر ہیں۔ ان کی شمولیت سے ابرار احمد، افتخار احمد، عماد وسیم اور شاداب خان کے ساتھ پاکستان کے اسپن بولنگ کے شعبے کو تقویت ملتی ہے۔
حسن علی کا انتخاب ان کے وسیع تجربے سے تعلق رکھتا ہے وہ 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اور دو طرفہ سیریز اور آئی سی سی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ان دنوں وہ انگلش کانٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
قومی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ کو تیار کرنا ایک مشکل کام تھا جس کا سبب غیرمعمولی ٹیلنٹ کا دستیاب ہونا ہے۔ مکمل غور و خوض اور کرکٹ کے مختلف پہلوں پر غور کرنے کے بعد ہم نے ان 18 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی ہے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب اور عثمان خان کی شکل میں ایک مضبوط ٹاپ آرڈر موجود ہے۔ اعظم خان، افتخار احمد اور محمد عرفان خان کے ساتھ ایک موثر مڈل آرڈر موجود ہے جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور سلمان علی آغا ورسٹائل آل رانڈرز ہیں ۔ پیس بیٹری محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے اور ابرار احمد کی اسپن صلاحیت بھی اسکواڈ کا حصہ ہے۔ٹیم لاہور میں 4 سے 6 مئی تک تین روزہ تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی۔
کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version