گلگت: شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20افراد جاں بحق اور 21زخمی ہو گئے۔
گورنر فارم کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت جانے والے مسافر بس کھائی میں جا گری، جس میں 20 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرکے زخمیوں کے لیے خون کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق بس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔
ہفتہ, جولائی 27
تازہ ترین
- پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا
- عمران اور بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی، 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
- باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا
- ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں
- نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ
- متھیرا نے خلیل الرحمان قمر کو رات میں ملاقاتیں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
- صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
- عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا
- نیلی اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانڈ تھا، پولیس نے تشدد کے واقعے کا بھانڈا پھوڑ دیا
- سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
- حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش