کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو صارفین کو یہ تجویز کرے گا کہ وہ اپنے کس کونٹیکٹ سے گفتگو کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان لوگوں کی ایک فہرست پیش کرے گا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے ہوں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام سجسٹ کونٹیکٹ ٹو چیٹ ود(چیٹ کے لیے کونٹیکٹ کی تجویز) کے مقصد کے لیے کی جانے والی بڑی تبدیلی کا حصہ ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کو کونٹیکٹس میں موجود ان لوگوں سے گفتگو شروع کرنے میں مدد ملے گی جن سے کبھی بات نہیں کی گئی ہوگی۔
تاہم، نئی تبدیلیوں میں اس آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں یہ دیکھا جاسکے گا کونسا کونٹیکٹ حال ہی میں آن لائن ہوا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق فیچر کے متعلق اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن میں کی گئی۔
آزمائشی ورژن میں اس وقت آن لائن ہونے والے ہر فرد کو نہیں دِکھایا گیا بلکہ ان لوگوں کو ظاہر کیا گیا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے تھے۔واضح رہے واٹس ایپ اوپر کی جانب چیٹ بار پر کافی عرصے سے آن لائن اور لاسٹ سین دِکھاتا آرہا ہے، جس سے صارفین کو اپنے کونٹیکٹ کے آن لائن ہونے یا آخری بار ایپ پر آنے کے متعلق علم ہوتا ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔