اسلام آباد: موبائل سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف حکومت نے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس میں کیا گیا جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایف بی آر کے حکام نے وزیر خزانہ کو پانچ لاکھ سے زائد سمیں بلاک کرنے کی فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر فیصلے پر عملدرآمد میں پی ٹی اے کے عدم تعاون پر بھی بات ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیصلے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے آرمی چیف کیساتھ ملاقات کا بھی ذکر کیا جوکہ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی شخص کی جانب سے سمیں بلاک کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔
ادھر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمن میڈیا کو جاری ایک بیان میں سمیں بلاک کرنے کے اقدام اور ٹیلی کام آپریٹرز کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے درمیان توازن پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی شقوں کی پاسداری اور ٹیلی کام صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ پانچ لاکھ افراد کے سم کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں، تاہم متاثرہ شخص کے نیا موبائل کنکشن حاصل پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ ریٹرن فائل کرنیوالوں کی سمیں بحال کرنے کا میکانزم بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے ریٹیلرز کی لازمی رجسٹریشن فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں 27کھرب روپے کے متنازعہ ریونیو کے مسئلے پر بھی بات ہوئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صرف ان کیسز کو فوری نمٹانے کیلئے اعلی عدالتوں میں لے جایا جائیگا۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔