راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے، تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے، دوستوں سے نہیں اور ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہو یا پھر جیل و سزا سے بچنا ہو۔
عمران خان نے کہا کہ ہم اٹھارہ ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے اور ہم تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے جس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
بانی چیئرمین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انہوں نے کمیٹی کو صرف بات چیت کا اختیار دیا ہے اور اس میں کسی قسم کی ڈیل کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کی جیل سے باہر آنے کی کوئی خواہش ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب یہ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے جارہے ہیں، انہیں جو بھی مقدمات بنانے ہیں وہ ایک ہی بار بنا لیں مگر میں اپنے مقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم