سیالکوٹ:مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کوحملہ کرنے والے اب کہتے ہیں کہ فوج سے مذاکرات کریں گے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 3جماعتوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی، ہمارے تو 18ماہ سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،غلامی نامنظور کے نعرے لگانے والوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی،انہیں اب پتہ چلا کہ سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں، 9مئی کوریڈلائن کراس کی گئی، پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،سب کا احتساب ہوگا اور آئین و قانون کے تحت ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی باگ دوڑ وکلا کے ہاتھ میں دے دی ہے، ملک کی اساس پر حملہ کرنے والے اب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیے،اسمبلی میں بھی 9مئی کے حوالے سے اجلاس بلایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ ہونا ہے تو نیشنل ڈائیلاگ ہوں،9مئی کے حملوں کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں،فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے دنیا کے سامنے ملک کا تشخص پامال کیاگیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ بھی ان حملوں میں ملوث تھی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم