اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ میں شامل نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کو کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگران دور کے سیکرٹری فوڈ سکیورٹی محمد محمود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں اور انہوں نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں عہدے سے فارغ کییگئیسابق سیکرٹری فوڈ محمد آصف نے بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل کو پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے سربراہ گندم اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ میں دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور ذمہ داروں کا واضح تعین کرنیکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی گندم اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو پیر کو طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم درآمد کرنیکی نگران حکومت کی پالیسی موجودہ حکومت میں بھی جاری رہی اور 6لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی۔ نگرام حکومت کے دور میں 200ارب روپے کی گندم درآمد کی گئی جب کہ موجودہ حکومت نے 98ارب 51کروڑ روپے کی گندم درآمدکی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم